قبا ئلی ضلع اورکزئی میں دو روزہ کلچرل اینڈسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

اورکزئی:ضلعی انتظامیہ اورکزئی نے کلایہ ہیڈ کوارٹر میں ٹوارزم اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ کی تعاون سے دو روزہ کلچرل و سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا۔ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے اورکزئی فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔ اورکزئی فیسٹیول میں رسہ کشی والی بال کبڈی ارچری کے بہترین مقابلے منعقد کئے گئے اسکے علاوہ پیراگلائیڈنگ اور جمناسٹک کا بھی بہترین مظاہرہ کیا گیا۔علاوہ ازیں دیسی کھانوں ہاتھوں سے بنائے گئے لوکل چیزوں کے سٹالوں حجرہ سسٹم اور لوکل پختون و قبائل کلچر کے حوالے سٹالز بھی لگائے گئے تھے۔ جس میں قبائلی عوام نے بڑھ چڑھ حصہ لیا فیسٹیول کے دوسرے روز اورکزئی فیسٹیول کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں قومی فنکاروں و گلوکاروں ہمایون خان، عرفان خان، سید رحمان شینو، شاہد ملنگ، جلیل شبنم و دیگر نے اپنے پرفارمنس سے فیسٹیول کو چار چاند لگائے۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ کے آفسران کے علاوہ کمانڈنٹ اورکزئی سکاوٹس، ایم پی اے سید غزن جمال، عمائدین علاقہ، نوجوانان، صحافی حضرات، کھلاڑیوں اورعام عوام بشمول بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے کہا کہ قبائلی ضلع اورکزئی میں بہت سے قربانیوں کے بعد امن ممکن ہوا ہے یہ وقت ترقی کا ہے اس طرح کے فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد علاقے کی خوبصورتی دوسرے علاقوں کے لوگوں کو دیکھانا ہے اور علاقے کے عوام کے تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اورکزئی میں ٹوارزم کے بہت سے مواقع موجود ہیں یہ پہلا موقع ہے کہ اورکزئی میں اس طرح کی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا اس طرح کے ایونٹ سے امن کا پیغام دینا اور قبائل کے کلچر کو میڈیا کے ذریعے دنیا کو دیکھانا ہے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ قبائل نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اب علاقہ ترقی کررہا ہے ترقیاتی کاموں کا جال تیزی سے بچھایا جارہا ہے یہاں کے طلباء اور لوگ کسی سے کم نہیں اس امن اور خوشحالی کو برقرار رکھا جائیگا تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر اورکزئی نے فیسٹیول میں اچھی پرفارمنس دیکھانے پر کھلاڑیوں کو شیلڈ ٹرافی اور نقد انعامات سے نوازا۔